ریاض میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی پائلٹ ہلاک

ریاض میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی پائلٹ ہلاک
ریاض میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی پائلٹ ہلاک

  

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی پائلٹ ہلاک اور سعودی عرب کا زیر تربیت اہلکار زخمی ہوگیا،سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی پائلٹ سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کےلئے کام کرتے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیشنل گارڈ کی وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ ریاض میں قائم خاشم ال ان ایئر پورٹ پر پیش آیا، جہاں اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر تربیت کے مشن پر تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں امریکی ٹرینر پاؤل ریڈے ہلاک اور سعودی عرب کا زیر تربیت اہلکار ہشام بن عبدالعزیز ال شیخ زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ʼواقعے کی تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا