شریف خاندان کی غیرملکی جائیدادکی تلاش میں مدد کامعاوضہ نہ دینے پرسپریم کورٹ نے براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے براڈ شیٹ ایل ایل سی کمپنی کو جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین دینے کے معاملہ کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے نیب اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ ایل ایل سی کمپنی کو جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین دینے کے معاملہ پر براڈ شیٹ کمپنی نے نیب کےخلاف واجبات کے حصول کے لئے مقدمہ دائر کررکھا ہے۔براڈشیٹ کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ نیب نے شریف خاندان کی غیرملکی جائیدادکی تلاش میں مدد کامعاوضہ نہیں دیا،سپریم کورٹ نے براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے نیب اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں3رکنی بنچ 12 ستمبرکودرخواست کی سماعت کرے گا۔