قصور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں پھانسی، کہاں سزا دی گئی اور مجرم کا جرم کیا تھا? تفصیلات منظرعام پر

07 ستمبر 2018 (11:03)

اٹک (ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی انورعرف انوری کو پھانسی دیدی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مجرم انور نے 2007 میں گھر میں گھس کر ساتھیوں کے ہمراہ 3افراد کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی ڈسڑکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی انور عرف انوری کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ، مجرم انور نے2007ء میں دیرینہ دشمنی پر گھرمیں گھس کر ساتھیوں کے ہمراہ تین افراد کو قتل کردیا تھا۔ پھانسی کے مو قع پر جیل کے اطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعدلاش کوورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ 

مزیدخبریں