” یہ سب لیڈرز ۔۔۔“ عاطف میاں کو معاشی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کے فیصلے پر خاتون صحافی رابعہ انعم میدان میں آ گئیں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

” یہ سب لیڈرز ۔۔۔“ عاطف میاں کو معاشی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کے فیصلے پر ...
” یہ سب لیڈرز ۔۔۔“ عاطف میاں کو معاشی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کے فیصلے پر خاتون صحافی رابعہ انعم میدان میں آ گئیں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا اور بتایا ہے کہ عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس پر خاتون صحافی رابعہ انعم میدان میں آ گئی ہے اور اسے مایوس کن قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی رابعہ انعم نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عاطف میاں کو معاشی مشاورتی کونسل میں سے ہٹانے کے فیصلے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ اتنہائی مایوس کن اور افسردہ ہے ، جبکہ ہم سب عمران خان کی ٹیم کیلئے انہیں سپورٹ کر رہے تھے ، لیکن ایک مرتبہ پھر لیڈرز نے ہتھیار ڈال دیئے ، یہ سب لوگ ہمیشہ ہی ہتھیار ڈال دیتے ہیں ۔“

یاد رہے کہ عاطف میاں کو معاشی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کے فیصلے کا اعلان جاوید خان نے ٹویٹر کے ذریعے کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -