دہرا قتل کیس ،2مجرموں کو 100سال قید بامشقت

دہرا قتل کیس ،2مجرموں کو 100سال قید بامشقت
دہرا قتل کیس ،2مجرموں کو 100سال قید بامشقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج پشاور راشد اللہ کنڈی نے ہشتنگری کے مشہور زمانہ دہرے قتل کیس میں ملوث باپ بیٹے کوقتل کر نے کا جرم ثابت ہونے پر2مجر موں مجموعی طور پر 100سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی ‘ عابد اور غلام صدیق نے بلال ٹائون میں شناختی کارڈ بنوانے والے باپ بیٹا شفیق اور نصر اللہ کو قتل کردیا تھا ،مدعی مقدمہ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید عبد الفیاض ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان عابد اور غلام صدیق ساکنان ناصر پور پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ گلفت حسین شہید کی حدود میں 20اکتوبر 2010ء کو مدعی محمد جاوید کے بھائی شفیق اور والد نصر اللہ ساکنان ناصر پور جو شناختی کارڈ بنانے بلال ٹائون نادرا دفتر آئے تھے ان پر فائرنگ کر دی جس سے شفیق اور اس کا والد نصر اللہ جان بحق ہوگئے تھے فریقین میں دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر فی کس 50‘50سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا سنائی ۔