لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میٹرومنصوبے کودینے کا معاملہ نیب کوبھجوانےکافیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میٹرومنصوبے کودینے کا ...
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میٹرومنصوبے کودینے کا معاملہ نیب کوبھجوانےکافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میٹرومنصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت میں لاہور نے کیس نیب کوبھجوانےکافیصلہ کرتے ہوئے گراونڈ استعمال کرنے پرکنسٹرکشن کمپنیزکو فوری کرایہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میٹرومنصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر چیف انجینئرایل ڈی اے نے موقف اپنایا کہ احدچیمہ نے گراونڈ سے متعلق مجاہد کامران سے معاہدہ کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سابق وی سی مجاہد کامران اوراحدچیمہ نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں،مجاہدکامران استاد ہیں،احترام کرتے ہیں لیکن قانون شکنی کی انتہا کردی، سابق وی سی نے منظوری کے بغیرزمین پنجاب حکومت کو دی۔لاہورہائیکورٹ نے کیس نیب کوبھجوانےکافیصلہ کرتے ہوئے گراونڈ  استعمال کرنے پرکنسٹرکشن کمپنیزکو فوری کرایہ ادا کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ کرایہ ادانہ کرنیوالوں کی مشینری ضبط اوراکاونٹس منجمد کرلیے جائیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10ستمبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور