بحرین کے شاہی خاندان کی وزیراعلیٰ پنجاب کومبارکباد‘ دورے کی دعوت

بحرین کے شاہی خاندان کی وزیراعلیٰ پنجاب کومبارکباد‘ دورے کی دعوت
بحرین کے شاہی خاندان کی وزیراعلیٰ پنجاب کومبارکباد‘ دورے کی دعوت

  

لاہور(ویب ڈیسک) بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ کی جانب سے سردار عثمان بزدارکو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی گئی ہے-

نوائے وقت کے مطابق شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہنے خط میں نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے کی آپ کی صلاحیت ہر شک و شبہ سے بالاتر ہے-اللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-بحرین کے شاہی خاندان کے رکن کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خصوصی مراسلہ پاکستانی بحرین فرینڈ شپ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرشید اور گلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدےدار شیخ ساجدنے پیش کیا-

وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار جاوید اقبال قیصرانی بھی اس موقع پر موجود تھے-شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو بحرین کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی-شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ نے کہاکہ بحرین آپ کا دوسرا گھر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کی دعوت شکریہ کے سا تھ قبول کر لی -پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بحرین میںاوورسیز پاکستانیز کی جانب سے انویسٹمنٹ کانفرنس کرائی جائے گی،جس کا اہتمام اور اخراجات اوورسیز پاکستانی رضا کارانہ طور پر برداشت کریں گے۔

مزید : قومی /عرب دنیا