ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی پاکستان آمد یقینی بنانے کے لئے پی ایچ ایف کا ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی آمد یقینی بنانے کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن کے نام خط لکھ دیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان مکمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے پی ایچ ایف کی جانب سے ایشین ہاکی فیڈریشن کولکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، ہاکی کی ورلڈ11نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان میں اعلان کردہ تمام 6ٹیموں کی آمد یقینی بنائے،پاکستان مکمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے،ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ایونٹ کی تاریخیں آگے بڑھانے کوتیار ہیں،پاکستان میں تمام ٹیموں کی آمد یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان میں ہونیوالے ایونٹ میں 3ٹیموں نے پاکستان آنے سے معذرت کی تھی۔