سعودی عرب کی انتہائی طاقتور شخصیت آج پاکستان آ رہی ہیں ، کون ہیں ؟ جان کر پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

سعودی عرب کی انتہائی طاقتور شخصیت آج پاکستان آ رہی ہیں ، کون ہیں ؟ جان کر ...
سعودی عرب کی انتہائی طاقتور شخصیت آج پاکستان آ رہی ہیں ، کون ہیں ؟ جان کر پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مختصر دورہ مکمل کر کے بعد بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ آج سعود ی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عود بن صالح العواد اور چینی وزیر وزیر خارجہ دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہناتھا کہ سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد آج پاکستان پہنچیں گے، سعودی وزیراطلاعات وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے،سعودی وزیراطلاعات کی آمد دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ وفد میں سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی،سعودی وزیراطلاعات کے مشیر بھی شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی