سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکر دی

سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل 11 ستمبر کو سماعت ...
سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے 11 ستمبرکو مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاناما ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل پر11 ستمبر کو سماعت کرے گاجبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الااحسن بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے زیر سماعت العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کودوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر دونوں ریفرنسز کو احتساب عدالت نمبر1سے 2 منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔تاہم چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔