وزیرآباد :سہاگ رات کو دولہا جا ں بحق ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

وزیرآباد :سہاگ رات کو دولہا جا ں بحق ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا
وزیرآباد :سہاگ رات کو دولہا جا ں بحق ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(ویب ڈیسک) سہاگ رات کو دولہا جاں بحق ہو گیا جس سے شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ۔

محلہ دارہ مغلاں نظام آباد کے رہائشی مرزا حسن عباس کی بارات گذشتہ روز نواحی گاؤں کھیوے والی گئی اور وہاں سے بخیر وعافیت دلہن بیاہ کر لے آیا ، سہاگ رات 12 بجے کے قریب اچانک مرزا حسن عباس کی طبیعت خراب ہوگئی ، جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملا ۔ 55سالہ مرزا حسن عباس کی پہلی بیوی 2سال قبل وفات پاگئی تھی اور اس کے بطن سے دو بیٹیاں ہیں ،یہ اس کی دوسری شادی تھی ۔ مرزا حسن عباس کو ولیمہ والے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔