”نوکری لگی رہے “ ایسی روحانی تسبیح جسے پڑھنے سے ملازمت پیشہ لوگوں پر مصیبتیں نہیں پڑتیں

”نوکری لگی رہے “ ایسی روحانی تسبیح جسے پڑھنے سے ملازمت پیشہ لوگوں پر ...
”نوکری لگی رہے “ ایسی روحانی تسبیح جسے پڑھنے سے ملازمت پیشہ لوگوں پر مصیبتیں نہیں پڑتیں

  

لاہور( نظام الدولہ) اسلام علیکم جناب ،میں سعودی عرب میں مقیم ہوں ۔ آپ کے بارے میں مجھے میرے بھانجے نے بتایا ہے کیونکہ آپ کی دی روحانی تسبیح سے اسے بہتری نصیب ہوئی ہے ۔میں اصل میں اپنا مسئلہ بتانا چاہتا ہوں ۔ پہلے تو تین سال سے جاب نہیں تھی اور اب پانچ چھ ماہ سے جاب لگی ہوئی ہے مگر کمپنی میں روز روز نئی پرابلم بنتی رہتی ہیں ۔اب پتہ نہیں کب فارغ کر دیں۔ دعا کریں اللہ تعالٰی جاب پکی لگائے رکھے اور بچوں کے لیے روزی روٹی لگی رہے ۔ گھر میں بھی بہت بے سکونی ہے ۔گھر میں بھی ہر وقت لڑائیاں جھگڑے رہتے ہیں اور ویسے بھی بے سکونی ہو چکی ہے۔ کوئی عمل یا وظیفہ بتائیں۔ جاب بھی لگی رہے ۔سکون آرام بھی ہو اور گھر سے جھگڑے بھی ختم ہو جائیں ۔میں پریشان ہوں۔ قرض بھی ہے اور یہ بھی معاملے ختم ہو جائیں ۔مجھے کوئی خواب وغیرہ نہیں آتے ۔نماز روزہ بھی کرتا ہوں ۔صدقہ خیرات بھی کرتے ہیں اور بہن بھائیوں کا حق ، بچوں بچیوں کا حق بھی دے رہے ہیں۔ الحمداللہ الحمداللہ ۔ اللہ تعالٰی آپ کا بھلا کرے ۔ لمبی عمر دے اور لوگوں کی انسانیت کی خدمت کا موقع دے ( آصف ۔۔سعودیہ العربیہ )

جواب۔اللہ کی ذات الکریم کا بے شمار شکر کہ وہ ذکر کرنے والوں کو پسند فرماتا اور بندے کی حیا اور امید کو انعام میں بدل دینے کی قدر رکھتا ہے ۔ناامیدی اور ناشکری دو ایسے مرض ہیں جو مسلمانوں کو روحانی اور دنیاوی مشکلات میں پھنسا دیتے ہیں۔آپ روزانہ دل میں ایک تسبیح یہ پڑھا کریں” لاحول ولاقوة الا باللہ “ ۔اللہ جل جلالہ کا اسم مبارک ” یا لطیف یا مھیمن “ روزانہ تین سو تیرہ بار دل میں باوضو ہوکر پڑھنا شروع کریں ۔اوّل آخر درود پاک تین بار پڑھ لیا کریں ۔ان شاءاللہ مراد پوری ہوگی ۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں