’’وچھوڑا ساڈی جان لے گیا‘‘جذباتی مناظر دیکھ کر وزیراعظم آبدیدہ ہوگئے

’’وچھوڑا ساڈی جان لے گیا‘‘جذباتی مناظر دیکھ کر وزیراعظم آبدیدہ ہوگئے
’’وچھوڑا ساڈی جان لے گیا‘‘جذباتی مناظر دیکھ کر وزیراعظم آبدیدہ ہوگئے

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے .

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء پاک فوج کو پیش کئے جانے والے خراج تحسین کے دوران وزیراعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ تقریب کے دوران "وچھوڑا ساڈی جان لے گیا" نامی گیت پیش کیا گیا۔ اس گیت میں دکھائے جانے والے جذباتی مناظر دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی جذباتی ہوگئے ۔ اس دوران جب کیمرے کی آنکھ وزیراعظم عمران خان پر پڑی تو وہ آبدیدہ نظر آئے ۔ وزیراعظم اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ۔یہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے ۔ 

مزید : قومی