اکبربگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر،بنچ تشکیل

اکبربگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر،بنچ تشکیل
اکبربگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر،بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکبربگٹی قتل کیس میں سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے بنچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ پرویزمشرف نے اکبربگٹی قتل کیس میں 10،10لاکھ کے2 مچلکے جمع کرائے تھے ،پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس سے بری ہوچکے ہیں اس لئے اب زرضمانت واپس کی جائے۔جس پر سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے بنچ تشکیل دے دیا۔جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 12 ستمبرکوسماعت کرے گا۔