پنجاب کابینہ کے نئے وزرا کے نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ کے نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
پنجاب کابینہ کے نئے وزرا کے نام سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ میں نئے وزراکو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور دوسرے مرحلے میں شامل ہونے والے پنجاب کابینہ کے نئے وزرا کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب کابینہ میں سید سعید الحسن شاہ ، مہر محمد اسلم ،سیدحسنین جہانیاں گردیزی،اجمل چیمہ اورمحمد اخلاق کو وزیربنانے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تین ایڈوائزر بھی مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اورمحمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے۔اس کے علاوہ زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کودوسرے مرحلے میں کابینہ میں لیا جائے گاجبکہ آشفہ ریاض اور شوکت لالیکا بھی پنجاب کابینہ میں شامل ہوں گے۔پنجاب میں پانچ سپیشل سسٹنٹ بھی مقررکرنے کی منظوری دی گئی ہے ،رفاقت گیلانی،امیرمحمدخان،خرم لغاری،عمرفاروق،محمد سلمان سپیشل سسٹنٹ ہونگے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور