ایمان ، اتحاداور تنظیم کا مظاہرہ ہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا،یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع وشہدا کی تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان ، اتحاداور تنظیم کا مظاہرہہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ ٹوئٹر ‘‘ پر ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہآرمی چیف کا یوم دفاع وشہدا کی تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم نے پورے ملک میں ایمان ، اتحاداور تنظیم کا مظاہرہ کیا،یہی جذبہ ہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کا انعقاد پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا تھا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے،اس تقریب میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزرا ،اعلیٰ فوجی افسران ،ملک کے معروف کھلاڑیوں ،شہدا کے لواحقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔اس پروقار تقریب میں خاتون اول محترمہ بشریٰ عمران بھی شریک تھیں جبکہ تقریب سے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی خطاب بھی کیا تھا ۔