کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ 26 کی ہوگئیں
لاہور (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو سے شہرت پانی والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
گلوکارہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2016ء میں راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے ڈیبیو کیا تھا۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گئے گانے ’’ آفریں آفریں ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کوک اسٹوڈیو کے دسویں سیزن کا بھی حصہ ہیں۔ مومنہ مستحسن وہ پہلی گلوکارہ ہیں ، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ڈیبیو میں ہی 3 گانے گائے، جبکہ وہ مسلسل دو سیزن کا حصہ بننے والی نئی گلوکارہ بھی ہیں۔ کوک اسٹوڈیو سے قبل مومنہ مستحسن نے موسیقار فرحان سعید کے ساتھ پی جاؤں بھی کیا۔