ڈی آئی خان میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ، اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی

ڈی آئی خان میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ، اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی
ڈی آئی خان میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ، اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے ماہرین کی 5 رکنی ٹیم پہنچ گئی۔سیسمک اور جیولوجسٹ ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم سائنسی آلات سے علاقے کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ کڑی شموزئی میں گزشتہ ہفتے وقفے وقفے سے زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کے واقعات معمہ بنے ہوئے ہیں اور اہلِ علاقہ پر اسرار صورتحال سے پریشان ہیں۔زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور جھٹکوں سے کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ 

واقعے کی رپورٹ جیو نیوز پر چلنے کے بعد مقامی انتظامیہ کی طرف سے بلائی گئی سیسمک اور جیولوجیکل ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم کڑی شموزئی کاجائزہ لے رہی ہے۔  ماہرین کی ٹیم 24 گھنٹے میں صورتحال کا جائزہ لے کر زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کی وجوہات معلوم کرکے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔