سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈائلسز مشینوں کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کردیا

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈائلسز مشینوں کی فراہمی کا اپنا وعدہ ...
سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈائلسز مشینوں کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کردیا

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر)  سندھ کی صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنا وعدہ پورا کردیا حکومت سندھ نےعمرکوٹ ضلع کے واحد ڈاہیلاسز سینٹر کو فوری طور چار ڈاہیلاسز مشینیں فراہم کردی جبکہ ڈیپلائی میمن کمیونٹی   نےبھی دو ڈاہیلاسز مشین  عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو ڈونیٹ کردی  عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر  کو چھ "6" ڈاہیلاسز مشینوں کی فراہمی کی نئے ڈاہیلاسز یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے حکومت سندھ صوبے کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گی عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تروساہل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نےکہا کہ چند روز قبل سندھ کی صوبائی وزیر ہیلتھ متحرمہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عمرکوٹ کا دورہ کےدوران ڈاہیلاسز مشینوں کی  فراہمی کاجو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کردیا گیا وعدےکی  تکمیل سے  گردوں ڈاہیلاسز کے مریضوں کوبڑی    سہولت مل جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ  سینئر صحافی سید عمران شاہ نے صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر میں ڈاہیلاسز مشینوں کی شدید کمی اور عمرکوٹ میں دل کا کورونری کئیر یونٹ شروع نہ ہونے کی جانب توجہ دلائی  تھی جس صوبائی وزیر ہیلتھ  نے عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کا دورہ کیا اور اپنے وعدے مطابق عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو فوری طور پرحکومت سندھ کی جانب سے چار اور ڈیپلائی میمن کمیونٹی  کی جانب سے دو جملہ چھ "06" ڈاہیلاسز مشینیں عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو فراہم کردی گی ہے چھ"6" ڈاہیلاسز مشینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ اور  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ ڈاہیلاسز سینٹر عمرکوٹ کے انچارج ڈاکٹر لچھمن اس ڈیپلائی میمن  کمیونٹی کےگورنر ابوبکر میمن انجینئر  اعظم میمن وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عبادت سے کم نہیں ہے عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چار  ڈاہیلاسز مشینیں فراہم کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نےکہا انشاءاللہ بہت جلد عمرکوٹ میں دل کے امراض کےلیے قائم کارڈیالوجی کا کورونری کئیر یونٹ شروع ہوجائے گا اور انشاءاللہ دسمبر یا جنوری سال نو میں عمرکوٹ ویرو بائی پاس پر تین سو بستروں پرمشتمل جدید ڈسٹرکٹ اسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا جائے گا اس موقع ڈیپلائی میمن  کمیونٹی کے گورنر ابوبکر میمن  اور انجینئر اعظم میمن نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت سے کم ہے ڈیپلائی میمن کمیونٹی انسانیت کی خدمت عوام کی فلاح وبہبود کےلیے کام کرتی رہے گی اس موقع پر عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر لچھمن کیسرانی نے چیف گیسٹ وغیرہ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ عمرکوٹ ڈاہیلاسز سینٹر سے گردوں کی صفائی کے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی ڈاکٹر لچھمن نےبتایا کہ سال "2017"میں "680"مریضوں کی ڈاہیلاسز کی گی اور رواں سال میں یہ فگر "1000" کے قریب پہنچ چکا ہے عمرکوٹ کو تھر کے گیٹ وے ہونے کا شرف حاصل اسی وجہ سے تھر سمیت دوردراز علاقوں سے ڈاہیلاسز کے مریض آتے ہیں عمرکوٹ کے شہریوں سماجی سول سوسائٹی کے رہنماؤں ریحان شبیر طاہر زیدی  شوکت بھائی  وغيرہ نے ڈاہیلاسز مشینوں کی فراہمی پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ عمرکوٹ میں دل کا یونٹ اسپتال بھی فوری شروع کرایا جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ