وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام کتنے بجے نشر کیا جائے گا ؟ اعلان ہو گیا

وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام کتنے بجے نشر کیا جائے گا ؟ اعلان ہو گیا
وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام کتنے بجے نشر کیا جائے گا ؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا عوام کیلئے خصوصی پیغام آج شام 7 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام مختصر ہو گا جس میں وہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کو اہم پیغام دیں گے جبکہ اس کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی قوم کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے ۔وزیراعظم کا پیغام پانچ بجےہی ریکارڈ کیا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ جب عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہیں، سب سے پہلے جب ان کی پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب کیا تھا جس میں انہو ں نے اپنی حکومت کے لائحہ عمل سے متعلق عوام کو آ گاہ کیا گیا ۔آج یہ تیسری مرتبہ ہے جب عمران خان قوم کیلئے پیغام جاری کرنے جارہے ہیں جس میں خصوصی طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کریں گے جبکہ وہ پانی کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے۔