بھارت نے جموں وکشمیر کو عملاً ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے : سید علی گیلانی 

بھارت نے جموں وکشمیر کو عملاً ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے : سید علی ...
بھارت نے جموں وکشمیر کو عملاً ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے : سید علی گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمو ں وکشمیر کو عملاً ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نہتے اور بیگناہ لوگوں کے خلاف ایک منصوبہ بند طریقے سے گھناؤنی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے بیٹوں سید شاہد یوسف اور سید شکیل یوسف کی بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے گرفتاری بھارت کے اس مذموم منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت آزادی پسند رہنماؤں پر دباؤ بڑھانے کیلئے انکے اہلخانہ اور رشتہ داروں کو جابرانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہاتھوں میں ہتھیار اٹھانے پرمجبور ہیں ۔ سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔