سعودی عرب کی بے حد طاقتور شخصیت نے فواد چوہدری سے ملاقات میں ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

سعودی عرب کی بے حد طاقتور شخصیت نے فواد چوہدری سے ملاقات میں ایسا اعلان کر ...
سعودی عرب کی بے حد طاقتور شخصیت نے فواد چوہدری سے ملاقات میں ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات فوادچودھری سے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراطلاعات فوادچودھری اورسعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی ملاقات میں اطلاعات اورثقافت سمیت مختلف شعبوں پربھی بات چیت بھی کی گئی ۔ سعودی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہب اوربھائی چارے کارشتہ ہے، پاکستان کواسلامی ممالک میں ایک مقام حاصل ہے، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں، نئی حکومت کیساتھ مل کرتعلقات کومزیدمضبوط کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچے ان کے وفد میں سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر صدر مرکز اسلامی ابلاغیات فہیم بن حامد الحامد بھی شامل ہیںجبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نور خان ایئر بیس پر وفد کا استقبال کیاتھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد