کلیم امام آئی جی سندھ تعینات ، نوٹیفکیشن جاری 

کلیم امام آئی جی سندھ تعینات ، نوٹیفکیشن جاری 
کلیم امام آئی جی سندھ تعینات ، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرسید کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) کلیم امام کا سندھ تبادلہ کردیا گیا جبکہ اس سے پہلےوہ آئی جی پنجاب تعینات تھے۔ رپورٹ کے مطابق کلیم امام کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ محمد طاہر اس سے قبل آئی جی پشاور تعینات تھے ،تاہم اب ان کی جگہ صلاح الدین خان کو آئی جی پشاور کا عہدہ دے دیا گیا ہے ۔