”ہمیں بھارت سے کچھ زیادہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران پریشان رہ جائیں

”ہمیں بھارت سے کچھ زیادہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم ...
”ہمیں بھارت سے کچھ زیادہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ جنگیں لڑنا حکومتوں کا کام ہے اس لئے پاکستان میں موجو مسلح گروہوں کوختم کیا جائے ، ہم کو بھارت سے اتنا مرعوب نہیں ہونا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہار ون الرشید نے کہا کہ مرعوبیت کی نفسیات یہ ہوتی ہے کہ ایک دشمن کو اتنا اہم سمجھ لیا جائے کہ تمام ترجیحات اس کے نقطہ نظر سے طے کی جائیں۔ ا س لئے ہم کو بھارت سے اتنا مرعوب نہیں ہونا چاہئے، اپنی خارجہ پالیسی بھارت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں بلکہ عالمی تناظرمیں آزادانہ طور پر بنانی چاہئے ۔ ہم نے اپنی پاکستانیت پر کبھی اتنا غور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جنگیں لڑنا فوجوں کا کام ہے ا س لئے مسلح گروہوں کو ختم کرنا چاہئے اور ان کوچاہئے کہ یہ فلاحی کام کریں جس طرح حافظ سعید کے لوگوں نے تھر میں کام کیا ۔

مزید : قومی