زندگی میں ہونیوالی کچھ غلطیوں کا مداوار کچھ کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں: وینا ملک

زندگی میں ہونیوالی کچھ غلطیوں کا مداوار کچھ کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ...
زندگی میں ہونیوالی کچھ غلطیوں کا مداوار کچھ کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں: وینا ملک

  

لاہور (این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ زندگی میں ہونیوالی کچھ غلطیوں کا مداوار کچھ کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں ۔ زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑ سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ یہ بات ٹھیک ہے کہ دنیا میں بہت خوبصورت چہرے موجود ہیں مگر اب میرا دل کسی خوبصورت چہرے کیلئے نہیں دھڑکتا ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔

مزید : تفریح