آصف زرداری کے خلاف گھیرا تنگ ہونا مکافات عمل ہے:محسن شاہنواز رانجھا

آصف زرداری کے خلاف گھیرا تنگ ہونا مکافات عمل ہے:محسن شاہنواز رانجھا
آصف زرداری کے خلاف گھیرا تنگ ہونا مکافات عمل ہے:محسن شاہنواز رانجھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ آصف زرداری کے خلاف گھیرا تنگ ہونا مکافات عمل ہے ، اپوزیشن میں ہونے کے باوجود آصف زرداری کی حمایت نہیں کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان ڈیم کے لئے پیسہ اکٹھا کرنے میں شائد کامیاب ہوجائیں لیکن ڈیم بنانے میں ان کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف جو گھیرا تنگ ہوتا جارہاہے یہ مکافات عمل ہے ۔ اس حوالے سے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ہم آصف زرداری کی حمایت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں میں یہ پیسے جاتے تھے ان میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز آصف زداری ہیں۔ جے آئی ٹی اس وقت ہی بنائی جاتی ہے جب کوئی چیز ہو ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کچھ پڑھ کر ہی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔

مزید : قومی