میگا پراجیکٹس نہیں ، حکومت کی ترجیح قوم پر سرمایہ کاری ہے :زرتاج گل

میگا پراجیکٹس نہیں ، حکومت کی ترجیح قوم پر سرمایہ کاری ہے :زرتاج گل
میگا پراجیکٹس نہیں ، حکومت کی ترجیح قوم پر سرمایہ کاری ہے :زرتاج گل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح میگا پراجیکٹ نہیں ہے ،ہم قوم پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ڈیمز کے معاملے پر عمران خان پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح میگا پراجیکٹ نہیں ہے ہم قوم پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ کے پی کے اور شمالی پنجاب میں پانی نہ ہونے سے صرف ایک فصل ہوتی ہے ۔ ہم جو سبزیاں کھارہے ہیں وہ گندے پانی سے اگائی جارہی ہیں۔ پاکستان میں کوئی نظریاتی لیڈر تھاہی نہیں جو یہ سوچتاکہ آنیوالے 20سال بعد کیاہوگا ؟ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم بنانے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کرکے اس بہت اہم مسئلے کی طرف توجہ دی ہے جواس وقت قوم کودرپیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں بھی چھوٹے ڈیم بنائے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ایک الیکشن کالا باغ ڈیم پر لڑا تھا لیکن بعد میں اس پر پیچھے ہٹ گئے لیکن عمران خان اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

مزید : قومی