سابق حکومت کے گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا :علی محمد خان

سابق حکومت کے گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا :علی محمد خان
سابق حکومت کے گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا :علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا سابق حکومت کے گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا ، پالیسی ہمیشہ حکومت میں آنے کے بعد بنائی جاتی ہے ،24گھنٹے میں نتائج نہیں ملتے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی پر تنقید کی جا سکتی ہے ۔ اسد عمر صاحب معیشت کے لئے ایک پور ا منصوبہ لیکر آئیں گے،پالیسی ہمیشہ حکومت میں آنے کے بعد بنائی جاتی ہے کیونکہ اس حوالے سے سپورٹ اس وقت ملتی ہے جب حکومت کی کرسی ملے ۔ اس وقت جو فیصلہ سازی کی جارہی ہے اس کے رزلٹ بعد میں آئیں گے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ 24گھنٹے میں نتائج آجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی پوری کرنے کا دعویٰ کرکے فارغ ہوئی ہے لیکن اس وقت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ اب وہ بجلی کہاں گئی ؟ سابق حکومت نے جو گند ڈالا ہے اس کوصاف کرنے میں وقت لگے گا ۔

مزید : قومی