پاکستان کو امریکہ اور بھارت کا اعلامیہ سنجیدگی سے لینا چاہئے :دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری

پاکستان کو امریکہ اور بھارت کا اعلامیہ سنجیدگی سے لینا چاہئے :دفاعی تجزیہ ...
 پاکستان کو امریکہ اور بھارت کا اعلامیہ سنجیدگی سے لینا چاہئے :دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر وائس مارشل (ر) شہزاد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کو امریکہ اور بھارت کا اعلامیہ بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے، ہمیں بطور قوم امریکہ کے بغیر زندگی گزارنے کی عادت ہونی چاہئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل (ر) شہزاد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ اور بھارت کا اعلامیہ بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔ اس پورے اعلامیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ یہ کہانی مزید آگے بڑھے گی ۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان نے وہ سب کچھ نہیں کیا جو اس کو کرنا چاہئے تھا لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اگر پاکستان وہ سب کچھ کرلے جوامریکہ چاہتا ہے تو کیاہمارے تعلقات امریکہ کے ساتھ ویسے ہوجائیں گے جیسے نائن الیون کے وقت تھے؟ پاکستان کی جانب سے یہ سب کچھ کرنے کہ باوجود امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید بڑھتے ہیں تو پھر کیاہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ یہ سارا کچھ کرنا پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم امریکہ کے بغیر زندگی گزارنے کی عادت ہونی چاہئے ۔ ہمیں پچھلے 70سال سے امریکہ کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی عادت رہی ہے ۔

مزید : قومی