”میں ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں دیتا ہوں اور اگر چیف جسٹس کہیں تو۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا اعلان کر دیا کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا ہو گا، چیف جسٹس بھی خوش ہو جائیں گے

”میں ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں دیتا ہوں اور اگر چیف جسٹس کہیں تو۔۔۔“ ڈاکٹر ...
”میں ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں دیتا ہوں اور اگر چیف جسٹس کہیں تو۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا اعلان کر دیا کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا ہو گا، چیف جسٹس بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈز ضم کرنے اور پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک مہینے کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ناصرف ایک مہینے کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس چاہیں تو ٹیلی ویژن پر ٹیلی تھون نشریات کیلئے بھی تیار ہوں۔
رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا ”ڈیم بنانے کا کریڈیٹ پاکستان کے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔۔۔ میری قومی اسمبلی کی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے ہے، اگر چیف جسٹس کہیں گے تو میں ٹیلی ویژن پر ٹیلی تھون نشریات کیلئے بھی تیار ہوں، یہ اب ہم سب کی زندگی کا مسئلہ ہے۔“