پنجاب کے وزرا میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال بھی میدان میں آگئے ،وزیر اعظم ڈیم فنڈز کے لئے بڑا اعلان کر دیا

پنجاب کے وزرا میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال بھی میدان میں آگئے ،وزیر ...
پنجاب کے وزرا میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال بھی میدان میں آگئے ،وزیر اعظم ڈیم فنڈز کے لئے بڑا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی تو پنجاب حکومت کے وزرا بھی میدان میں آ گئے ہیں ،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیم بنانا ناگزیر ہیں،اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے تو سات سال بعد پاکستان خشک سالی اور قحط کا شکار ہو جائے گا ،وزیر اعظم کی اس اپیل پر اندرون و بیرون ممالک سے پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم کی اس اپیل پر عام پاکستانیوں کے ساتھ حکومتی وزرا نے بھی بڑھ چڑھ کر حسہ لینے کا اعلان کیا ہے ،پنجاب کے صوبائی وزرا میاں محمود الرشید نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا اور اپنے حلقہ احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرائیں،ملکی مسائل اور انکا حل صرف وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال بھی اس قومی کاز سے  پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے ڈیم فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، امیدہے دیگر ارکان اسمبلی اورمخیر حضر ات بھی اس ضمن میں آگے آئیں گے۔ 

مزید : قومی