سعودی عرب ، جعلسازی کی اطلاع دینے والے شخص کو 75ہزار ریال انعام 

سعودی عرب ، جعلسازی کی اطلاع دینے والے شخص کو 75ہزار ریال انعام 
سعودی عرب ، جعلسازی کی اطلاع دینے والے شخص کو 75ہزار ریال انعام 

  

ریاض (صباح نیوز)سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے جعل سازی کی اطلاع دینے والے سعودی شہری کو 75ہزار ریال انعام دیئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے اطلاع دی تھی کہ کاروں کے ایک ڈیلر نے انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی کی ، اس پر معاملہ فوجداری کی عدالت بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہو جانے پر کاروں کے ڈیلر کو مجرم قرار دے کر اس پر 3لاکھ ریال کا جرمانہ کر دیا۔ڈیلر نے نئی گاڑی ظاہر کر کے ایک پرانی گاڑ ی فروخت کر دی تھی،گاہک کو لاعلم رکھا تھا۔ مقامی شہری نے حقیقت معلوم ہو جانے پر شکایت درج کرا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی قانون انسداد جعلسازی کی دفعہ 11میں واضح کیا گیا تھا کہ جو شخص بھی تجارتی جعلسازی کی درست رپورٹ کرے گا اسے عدالتی فیصلے کے بعد جرمانے کی 25فیصد رقم دی جائیگی۔اب جبکہ ابھا کی عدالت نے کاروں کے ڈیلر پر 3لاکھ ریال کا جرمانہ کر دیا تو اسے 25فیصد رقم جو 75ہزار ریال بنتی ہے رپورٹ کرنے والے کو دیدی گئی۔

مزید : عرب دنیا