شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی کی ڈی جی آئی ایس پی ...
شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میںجنرل آصف غفور نے شہید سراج رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کیاور بلوچستان کے حالات پر انہیں خط دیا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ بلوچستان کی عوام پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ ہیں ۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بیٹا آپ کو مل کر خوشی ہوئی،آپ پر عزم نوجوان ہو اور بہادر باپ کے بہادر بیٹے بھی ہو ،اللہ آپ کو خوشیاں عطاءفرمائے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /بلوچستان /پنجاب /راولپنڈی