چیف جسٹس کی رائے کا احترام، شرجیل میمن کو ہائیڈو تھراپی کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا :ناصر حسین شاہ

چیف جسٹس کی رائے کا احترام، شرجیل میمن کو ہائیڈو تھراپی کیلئے ہسپتال منتقل ...
چیف جسٹس کی رائے کا احترام، شرجیل میمن کو ہائیڈو تھراپی کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا :ناصر حسین شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ شرجیل میمن کا آپریشن ہواہے اور ان کوہائیڈو تھراپی کی ضرورت ہے جو جیل میں ممکن نہیں، اس لئے ان کو کسی ہسپتال میں منتقل کرنا پڑے گا ،چیف جسٹس کی رائے کا احترام ہے ، وہ یہ کر سکتے ہیں اور انہوں نے کیا بھی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جو کیاہے ان کی رائے کا احترام ہے ، وہ یہ کر سکتے تھے اور انہوں نے کیا بھی ہے ۔ شرجیل میمن کو ضروری نہیں کہ ضیاءالدین ہسپتال میں منتقل کیا جائے اس کے علاوہ بھی ان کو کسی سرکاری یا دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کا آپریشن ہوا ہے اور ان کو ہائیڈو تھراپی کی ضرورت ہے ، ہائیڈو تھراپی صرف ایک دو جگہ پر ہی میسر ہے ، جیل میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مریض ہے تو اس کاحق ہے کہ اس کو سہولت مہیا جائے ۔بوتلوں کی تجزیے اور خون کے نمونے ٹیسٹ کرانے کاحکم جیل انتظامیہ نے ہی دیا ہوگا ۔اگر اس عمل میں فراڈ کیا گیاہے تو جو بھی اس میں ملوث ہواس کوقانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے ۔

مزید : قومی