لاہور:چندروز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل

لاہور:چندروز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی رسیوں سے بندھی لاش ...
لاہور:چندروز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چند روز قبل لاپتہ ہونےو الے نوجوان کی رسیوں سے بندھی ہوئی لاش برآمد ہو ئی ہے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کر وا دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق باٹا پورہ کا رہائشی اسلم چند روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کر وائی گئی تھی ،آج لوگوں نے ایک نامعلوم شخص کی  رسیوں سے بندھی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کر ودی ہے پولیس کے مطابق نو جوان کی شناخت اسلم کے نام سے ہو ئی ہے جو چند روز قبل اچانک گھر سے غائب ہو گیا تھا ،مقتول کا قتل کسی سابق رنجش کا نتیجہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو نگے۔

مزید :

جرم و انصاف -