وزیراعظم کی اپیل کے بعد اب تک کس نے کتنی رقم دی؟ تفصیلات جان کر خوشی کے مارے آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

وزیراعظم کی اپیل کے بعد اب تک کس نے کتنی رقم دی؟ تفصیلات جان کر خوشی کے مارے ...
وزیراعظم کی اپیل کے بعد اب تک کس نے کتنی رقم دی؟ تفصیلات جان کر خوشی کے مارے آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کر دی۔
اس اپیل کے بعد حکومت کے متعدد وزراءو رہنما بھی میدان میں آ گئے ہیں ،ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب نے پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروا رہا ہوں،انشاللہ پرائم منسٹر عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے عزم اور قوم کی مدد سے ڈیمز بنے گے،آئیے ہم سب ڈیم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے،بہت سے پارلیمینٹیرینز سے ابھی بات ہوئی جو کہ پرائم منسٹر اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اپنی تنخواہ جمع کروا رہے ہے،امید ہے سب ارکان اسمبلی بھی اپنی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دیں گے۔


ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاکہ ڈیم بنانے کا کریڈٹ پاکستان کے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔۔۔ میری قومی اسمبلی کی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کے لیے ہے۔۔ اگر چیف جسٹس کہیں گے تو میں ٹیلی ویڑن پر ٹیلی تھون نشریات کے لیے بھی تیار ہوں یہ اب ہم سب کی زندگی کا مسئلہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے صدر سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالر ڈیم فنڈز میں جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے بھی وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ڈیم فنڈز میں 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ، پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے ایک ماہ کی تنخواہ اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی جانب سے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے 10 لاکھ ڈالر بھیجنے کا ٹارگٹ بنایا ہے جسے وہ پورا کریں گے۔ 

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک میں ڈیم بنانا ناگزیر ہیں،اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے تو سات سال بعد پاکستان خشک سالی اور قحط کا شکار ہو جائے گا ،وزیر اعظم کی اس اپیل پر اندرون و بیرون ممالک سے پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے