مقبول شخصیت، پروین سکندر گل کا قتل؟

مقبول شخصیت، پروین سکندر گل کا قتل؟

لاہور شہر کی متحرک شخصیت مسلم لیگ(ق) کی سابق ایم پی اے پروین گل کا افسوسناک قتل تاحال معمہ بنا ہوا ہے، پولیس کی تفتیش والی گاڑی ابھی آگے نہیں بڑھی، پروین سکندر گل نے مسلم لیگ(ن) سے سفر شروع کیا اور پھر جب مسلم لیگ(ق) وجود میں آئی تو اس کے ساتھ منسلک ہوگئیں اور اب تک تھیں، انہوں نے اپنا سیاسی کردار میونسپل کارپوریشن کی کونسلر کی حیثیت سے شروع کیا تھا،وہ کھیلوں میں بھی دلچسپی لیتیں اور ہاکی کی کھلاڑی کے علاوہ انتظامیہ میں بھی شامل رہیں،وہ ملنسار اور ہنس مُکھ تھیں اور سیاسی مخالفین سے بھی اچھے تعلقات تھے۔پروین سکندر گل کے پُراسرار قتل نے شہریوں کے تحفظ کا بھی سوال پیدا کیا ہے کہ ان کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ یہ قتل اب پولیس کے لئے بھی چیلنج ہے اور اسے حل کر کے ملزموں کی گرفتاری جلد از جلد ہونا چاہئے۔

مزید : رائے /اداریہ


loading...