پاکستان کوسٹ گارڈز میں  یوم دفاع کے موقع پر تقریب 

پاکستان کوسٹ گارڈز میں  یوم دفاع کے موقع پر تقریب 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یو م دفاع پاکستان کے موقع پر ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز میں یادگارشہدا پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کو سٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا ستا رہ امتیاز ملٹری نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی اس کے ساتھ گارڈز پبلک اسکول کے طلبا اور طلبات میں بھی تجدید عہدوفا کی تقریبات منعقد کی گئی۔جس میں اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے بھر پور حصہ لیا اور آج کے دن کی افادیت کا مظاہرہ تقریری مقابلوں سے کیااور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم قوم کی تمام توقعات اور امیدوں پر پورا اترینگے۔ اور خود کو جدید پیشہ وارانہ تربیت سے ہمکنار کرینگے اور وقت پڑ نے پر ناموس وطن کی خاطر جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ آج کے دن شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ان کے نقش قدم پر چلنے کا ہم عزم بھی کرتے ہیں تاکہ آئندہ بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوئی جرت نہ کر سکے۔ خداوند تعالی ہمیں قومی سا  لمیت، خودمختیاری اور آزادی کو برقرار رکھنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...