ہوا کے کم دباو کے باعث  کراچی میں حبس کی کیفیت 

  ہوا کے کم دباو کے باعث  کراچی میں حبس کی کیفیت 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی گجرات پرہوا کے کم دباو کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں معمول سے کم چل رہی ہیں اور حبس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈایریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباو کے باعث کل اور پرسوں تھرپارکر میں بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معمول سے کم چلنے کے باعث گرمی اور حبس محسوس کیا جارہا ہے جبکہ کراچی میں بارش کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...