کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سیاسی حریف ایک ہو گئے 

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سیاسی حریف ایک ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے  سیاسی حریف ایک ہوگئے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مل کر سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بلدیہ میں پانی کی کمی،سیوریج کے نظام کی خستہ حالی پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ناصر حسین شاہ کے پاس آیا تھا۔ان سے بلدیہ ٹاؤن کے مسائل پر بات ہوئی ہے۔جو بلدیہ کا حق ہے وہ دیا جائے۔ہم سندھ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اس لیے میں نے یہاں آنا مناسب سمجھا۔ہمیں یاسی مخالفتوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ہم نے چاند مانگا ہے ستارہ لیکرجارہاہوں۔کچھ لوگوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان پر ایکشن کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی والوں سے جووعدے کئے ہیں پورے کریں گے۔کراچی میں کچرے پر سیاست ہوئی ہے۔پانی کی پلیٹ لگا کرپانی کو روکا گیا۔کراچی کو مل کر صاف کرنا پڑیگا۔لوگ بھی کچرا باہر نہ پھینکیں اوراپنوں کو بیماریوں سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔جن کو مینڈیٹ نہیں ملا ان کا بھی احترام کریں گے۔ان کے حلقوں میں اگر میری ذاتی مدد بھی درکارہو تو حاضر ہوں۔اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کراچی کے مسائل حل کررہے ہیں۔کراچی کی جو تصویر پیش کی جارہی ہے وہ نہیں ہے۔15تاریخ کے بعد نئی پالیسی بنائیں گے۔سیوریج،پانی اور دیگر مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیئے کام کررہے ہیں۔گرین لائن منصوبے پر ہم پر تنقید ہوتی ہے۔نواز حکومت نے منصوبے کا انفرااسٹرکچر ہی مکمل نہیں کیا ہے۔سندھ حکومت بسیں منگوالیتی تو آج اسے سبسڈی کی مدد میں خطیر رقم دینی پڑتی اوربسیں چلانے کے لیئے انفرااسٹرکچر ہی نامکمل ہوتا۔اویس قادر شاہ اپنی وزارت میں کام کررہے ہیں جلد شہر کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ 2023 تک وزیر اعلی رہیں گے۔