9 اور 10 محرم کے حوالے سے کے الیکٹرک کی صارفین کے لیے اہم ہدایات

    9 اور 10 محرم کے حوالے سے کے الیکٹرک کی صارفین کے لیے اہم ہدایات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ بجلی کے عارضی انتظام سے متعلق، خطرناک کنڈوں اور ہینگر لائٹ بلب لگانے سے گریز کریں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ یکم محرم سے امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیمز متحرک ہیں، بجلی سے متعلق شکایات کی درستگی کے لیے 24 گھنٹے موجود ہیں۔ کے الیکٹرک، شہری انتظامیہ، کمشنر آفس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کے عارضی انتظام سے متعلق، خطرناک کنڈوں اور ہینگر لائٹ بلب لگانے سے گریز کریں۔ شکایات کے لیے 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے ای لائیو ایپ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ کے الیکٹرک عیدوں، محرم اور ربیع الاول وغیرہ پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور ریلیف فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہے تاہم دعووں کے برعکس ایسے مواقع پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...