ایچ ایم ڈی گلوبل نے5جدید نوکیا فونز متعارف کرادیئے

ایچ ایم ڈی گلوبل نے5جدید نوکیا فونز متعارف کرادیئے

کراچی(پ ر) Nokia فونز بنانے والے ادارے، HMD Global نے آج پانچ نئے Nokia فونز متعارف کروادئیے ہیں۔ان میں دو نئے اسمارٹ7.2 Nokiaاور Nokia 6.2 شامل ہیں۔ Nokia 7.2 اپنی کیٹگری میں جدت کا ایک نئے معیار کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس میں ZEISS Optics کے حامل 48MP کا طاقتور کیمرہ موجود ہے،جبکہ Nokia 6.2 ایک باکفایت اسمارٹ فون ہے جس میں Artificial Intelligence پر مبنی جدید ترین ٹرپل کیمرہ اور زبردست pure ڈسپلے کی خصوصیات شامل ہے۔ نئے نیٹ ورکس اور مارکیٹ کے مختلف شعبوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اپنے فیچرفونز کے پورٹ فولیو کو بھی مزید وسعت دی ہے۔ نوکیا Nokia 800 Tough ایک منفرد فون ہے جو پہلی بار مضبوطی کی خصوصیات کی نئی بنیاد رکھتے ہوئے HMD Global نے متعار ف کرایا ہے جو کہ نوکیاکی مشہور زمانہ مضبوطی اور لمبی بیٹری لائف کے ساتھ اب جدید دور کی ٹیکنالوجی کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں گوگل ایسسٹینٹ، وٹس ایپ، فور جی اور مزید بہت کچھ شامل ہے۔ Nokia 2720 فلپ بھی ایک ٹھوس اور حسّاس فون ہے جسے AI سے مزیّن کر کے اس کی کارکردگی کو بے مثال بنا دیا گیا ہے۔لہٰذا،جن صارفین کے لئے روابط قائم رکھناانتہائی اہم ہو، ان کے لئے یہ ایک بہترین فون ہے۔ اس کے علاوہ، Nokia 110 ایک ایسا فون ہے جو خصوصاً صارفین کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہایت باکفایت پیکیج پیش کرتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...