عابد علی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے،ناصر حسین شاہ

عابد علی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے،ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات، ہاسنگ و ٹان پلاننگ، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ شہرہ آفاق لیجنڈ اداکار عابد علی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، انکے انتقال سے ملک اور فنکاروں کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔مرحوم جیسے اداکار ایک عرصے میں پیدا ہوتے ہیں ان کے خلا کو پر کرنے کیلئے کافی عرصہ درکار ہوگا، جونئر اداکاروں کے لئے وہ ایک استاد و رہنما کی حیثیت رکھتے تھے۔ وزیر بلدیات نے عابد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...