پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حافظ احمد علی

پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حافظ احمد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام(س) صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے یوم دفاع کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاہے کہ افواج پاکستان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا 1965ء میں پاک فوج کے شہداء کو سلام عقید ت پیش کرتے ہیں اور دشمنان اسلام اور دشمانان پاکستان کو یہ بات باور کروانا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں اور علماء اکرام پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اگر کسی دشمن نے ملکی سرحدوں کو نشانہ بنایا توانہیں بھی منہ کی کھانا پڑی اور جن دشمنوں نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو وہ بھی اپنا انجام دیکھ چکے ہیں،یوم دفاع کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھایؤں کے ساتھ ہیں ان کی قربانی رائیگا نہیں جانے دینگے،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...