مسلم لیگ فنکشنل کی کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  مسلم لیگ فنکشنل کی کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل یوسی 36 کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل یوسی 36 کورنگی کے صدر عبدالمعروف چشتی کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداران اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شرکا سے مختصرا خطاب میں یوسی 36 کے صدر عبدالمعروف چشتی نے کہا کہ بھارت کشمیر پر ظلم ڈھانا بند کرے یوسی 36 کے انفارمیشن سیکرٹری رانا محمد فیصل نے مختصرا خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی بھی جدا نہیں کرسکتا کشمیری عوام کو بھی آزادی سے جینے کا حق ہے بھارت اپنی طاقت نیہتے کشمیریوں پر آزمانا بند کرے پاکستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے ممبران اور پی ایس 97 کے ممبران سمیت یوسی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...