بحریہ ٹاؤن کا یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہداِ پاکستان کو خراجِ عقیدت

بحریہ ٹاؤن کا یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہداِ پاکستان کو خراجِ عقیدت

کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن نے وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے عین مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے ساتھ یومِ یکجہتی کشمیربھی زبردست جوش وجزبے کے ساتھ منایا۔اس دن کی خصوصیت شہداءِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد کو تاز ہ کر نا اورساتھ ہی ہندوستانی بربریت کے خلاف کشمیری عوام کیلئے پاکستانی عوام کی طرف سے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی بھی ہے۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارنیول کے مقام پر، بحریہ ٹاؤن لاہور میں مال آف لاہور، تلوار چوک اور بحریہ اورچرڈ کے مقام پر، بحریہ ٹاؤ ن راول پنڈی اسلام آباد میں کلاک ٹاور، رور ویو روڈ فیز 4 او ر ٹرافلگر اسکوئر بحریہ انکلیو پرہوٹر کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں، تقاریر، دعاؤں اور واک کا اہتمام کیا گیا۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی بھی منجمد کردی گئی۔ تقاریر اور دعاؤں میں شہداِ پاکستان کی یادوں کو بھی اجاگر کیا گیا جنہوں نے پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔یومِ دفاع اور یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بحریہ ٹاؤن دفاتر اور مساجد میں آیاتِ کریمہ کا اہتمام کیا گیا۔ شہداِ پاکستان اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

بحریہ ٹاؤن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...