نیشنل بینک میں 6 ستمبر کو دفاع وطن اور کشمیر کی آزادی کا دن منایا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان میں 6 ستمبر کو دفاع وطن اور کشمیر کی آزادی کا دن منایا گیا۔ہیڈ آفس کراچی میں بڑی تعداد میں تمام اسٹاف نے شرکت کی جس میں صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے قومی پرچم کیساتھ قومی ترانہ سے پروگرام کا آغاز کیا۔عارف عثمانی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہم سب مل کر حفاظت کرینگے معاشی میدان میں قوم کیساتھ اپنا کردار ادا کرینگے۔ نیشنل بینک اس چیلنج میں سر خروہوگا۔ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔