ڈی جی رینجرز سندھ کی مزار قائد اعظم پر حاضری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنر ل عمر احمد بخاری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ)اور دیگررینجرز افسران نے قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی۔بعدازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔