معروف پاکستانی ریسٹورینٹ میں ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہنگامہ برپا ہوگیا

معروف پاکستانی ریسٹورینٹ میں ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہنگامہ برپا ...
معروف پاکستانی ریسٹورینٹ میں ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہنگامہ برپا ہوگیا

  


کراچی(ویب ڈیسک) ساحل پولیس نے دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ویٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم نہ ہو سکا۔ جیونیوز نے ساحل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دو دریا پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں دو دن قبل مظفر نامی شخص اپنی دوست کے ہمراہ کھانا کھانے گیا، اس دوران خاتون مہوش وہاں بنے خواتین کے باتھ روم میں گئیں تو نشے میں دھت ایک ویٹر دیوار کود کر اندر آگیا اور خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے لگا جس پر خاتون نے شور مچادیا، واقعے کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ایس ایچ او غزالہ پروین کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ ویٹر ضیا الدین کے خلاف درج کرلیا ہے تاہم اس کے بعد سے ویٹر فرار ہے جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...