وہ وقت جب امیتابھ بچن کی پینٹ میں چوہا گھس گیا اور پھر۔ ۔ ۔

وہ وقت جب امیتابھ بچن کی پینٹ میں چوہا گھس گیا اور پھر۔ ۔ ۔
وہ وقت جب امیتابھ بچن کی پینٹ میں چوہا گھس گیا اور پھر۔ ۔ ۔

  


ممبئی(ویب ڈیسک) لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ایک بار سنیما میں فلم دیکھنے کے دوران ان کی پینٹ میں چوہا گھس گیا تھا۔کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مشہور ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 10 میں بیل بوٹم کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو کے دوران ماضی میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانی کے دنوں میں اکثر فلم دیکھنے سنیما جایا کرتا تھا اور اُن دنوں بیل بوٹم کا دور اپنے عروج پر تھا اور میں بھی زیادہ تر بیل بوٹم پہننا ہی مناسب سمجھتا تھا۔امیتابھ بچن نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرا رات میں اچانک فلم دیکھنے کا ارادہ ہوا اور فیشن کے مطابق بیل بوٹم پہن کر سنیما گیا اور فلم دیکھنے میں بے انتہا مشغول تھا کہ اچانک ہی ایک چوہا پینٹ کے نچلے حصے سے اندر گھس گیا تو میں فوراً اچھلنے لگا اور پھر بڑی مشکل سے اُس چوہے سے جان بچائی۔

مزید : تفریح


loading...